سنن ترمذی شریف

سنن ترمذی شریف

سنن ترمذی
 سنن ترمذی


 سنن ترمذی
صحیح ترمذی (عربی : جامع الترمذی یا سُـنَن الترمذي) یا عام طور سے صحیح ترمذی شریف یا جامع ترمذی شریف بھی کہا جاتا ہے ابو عیسی الترمذی (209 ھ - 279 ھ) / (824 عیسوی - 892 عیسوی)۔ ان کا پورا نام  محمد بن عيسى بن سَوْرة بن موسى بن الضحاك، السلمي الترمذي،
سنن ترمذی أبو عيسى  کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو صحاح ستہ کی مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔
زیادہ تر اہل سنت وجماعت مسلمانوں کے نزدیک یہ مجموعہء احادیث پانچویں نمبرپہ سب سے مستند کتاب حدیث ہے۔

امام ترمذی رحمہ اللہ متفق علیہ مشہور ثقہ حافظ حدیث امام ہیں ان کو حفاظ حدیث میں بہت بڑا مقام حاصل ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرے استاد امام بخاری رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا کہ جتنا تم نے مجھ سے فائدہ حاصل کیا اتنا فائدہ میں تم سے حاصل نہ کر سکا۔ [تهذيب الكمال]

امام ترمذی رحمہ اللہ کو چونکہ حدیث اور علوم حدیث کے علاوہ تاریخ، فقہ اور تفسیر وغیرہ پر بھی کافی دسترس حاصل تھی لہٰذا انہوں نے مختلف موضوعات پر قلم اٹھایا اور بہت سی علمی کتب تصنیف کیں جن میں سے چند معروف کتب یہ ہیں:

 «كتاب الجامع» جو سنن ترمذی کے نام سے مشہور ہے۔
 «الشمائل النبوية» جو شمائل ترمذی کے نام سے مشہور ہے اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے متعلق احادیث میں ایک بہترین تصنیف ہے جیسا کہ عبد الحق محدث دہلوی نے «أشعة اللمعات» میں اس کی تعریف فرمائی ہے۔
 «كتاب العلل» اس موضوع پر آپ کی دو کتابیں ہیں:
 «كتاب العلل الصغير» اور
 «كتاب العلل الكبير» ‏‏‏‏ جس میں امام ترمذی نے زیادہ تر اپنے استاذ امام بخاری رحمہ اللہ سے استفادہ کیا ہے۔
 «كتاب الزهد » ‏‏‏‏
 «كتاب التاريخ» ‏‏‏‏ ‏‏‏‏
 «الأسماء والكنٰي » ‏‏‏‏
 «كتاب التفسير»
 «كتاب الجرح والتعديل»

سنن ترمذی شریف

( عربی متن مع اردو ترجمہ، تخریج وتحشیہ)
عربی اردو پی ڈی ایف میں امام ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ الترمذی،  رحمہ اللہ کی کتاب "سنن ترمذی "اردو ترجمہ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی
استاذ حدیث امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی (ریاض)
  ڈاؤن لوڈ کریں یا پڑھیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

‏کھیل