صحیح البخاری شریف
(عربی: صحیح البخاري) ایک اہل سنت وجماعت اور اسلام کے قطب الصحيح (چھ بڑے حدیث کے مجموعہ) میں سے ایک ہے ، جسے اسلامی اسکالر امام محمد بن اسماعیل البخاری نے مرتب کیا ہے۔ یہ 846 عیسوی / 232 ہجری کے ارد گرد مکمل ہوا۔ سنی مسلمان اس کو صحیح مسلم کے ساتھ حدیث کے دو سب سے قابل اعتماد مجموعوں میں سے ایک کے طور پر دیکھتےاور جانتے ہیں۔ عربی کا لفظ صحیح صحیح مستند یا صحیح اصلی کا ترجمہ کرتا ہے۔ صحیح البخاری ، صحیح مسلم کے ساتھ مل کر صحیحین کے نام سے جانے جاتے ہیں۔صحیح بخاری کا اصل نام
«الجامع المسند الصحیح المختصر من امور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وسننہ و ایامہ» ہے جو «صحیح البخاری» کے نام سے مشہور ہے، "صحیح البخاری"یہ اہل سنت وجماعت کے مسلمانوں کی سب سے مشہور حدیث کی نمایاں کتاب ہے، اس کو امام محمد بن اسماعیل بخاری نے سولہ سال کی مدت میں بڑی جانفشانی اور محنت کے ساتھ لکھا اوردرجہ بند کیا ہے، اس کتاب میں انھوں نے چھ لاکھ احادیث سے منتخب کر کے جمع کیا ہے۔ اہل سنت کے یہاں اس کتاب کو ایک خاص مرتبہ و حیثیت حاصل ہے، اور ان کی حدیث میں چھ امہات الکتب (صحاح ستہ) میں اول مقام حاصل ہے، خالص صحیح احادیث میں لکھی جانی والی پہلی کتاب شمار ہوتی ہے،اسی طرح اہل سنت میں قرآن مجید کے بعد سب سے صحیح کتاب مانی جاتی ہے اسی طرح صحیح بخاری کا شمار کتب الجوامع میں بھی ہوتا ہے، یعنی ایسی کتاب جو اپنے فن حدیث میں تمام ابواب عقائد، احکام، تفسیر، تاریخ، زہد اور آداب وغیرہ پر مشتمل اور جامع ہو
صحیح البخاری شریف
نے امام بخاری کی زندگی ہی میں بڑی شہرت و مقبولیت حاصل کر لی تھی، بیان کیا جاتا ہے کہ اس کتاب کو تقریبا ستر ہزار سے زائد لوگوں نے ان سے پڑھا اور سماعت کی، اس کی شہرت اس زمانہ میں عام ہو گئی تھی، ہر چہار جانب خصوصاً اس زمانے کے علما میں اس کتاب کو توجہ اور مقبولیت حاصل ہو گئی تھی، چنانچہ بیشمار کتابیں اس کی شرح، مختصر، تعلیق، مستدرک، تخریج اور علومِ حدیث وغیرہ پر بھی لکھی گئیں، یہاں تک کہ بعض مؤرخین نے لکھا ہے کہ اس کی شروحات کی تعداد بیاسی (82) سے زیادہ ہو گئی تھی
صحیح البخاری شریف
( الجامع المسند الصحيح المختصر من أمور رسول الله صلى الله عليه وسلم وسننه وأيامه )عربی اردو پی ڈی ایف میں محمد بن إسماعيل بن إبراهيم بن المغيرة البخاري رحمہ اللہ کی کتاب "صحیح البخاری"اردو ترجمہ مولانا محمد داؤد راز رحمہ اللہ ڈاؤن لوڈ کریں یا پڑھیں
اسلامی ڈیجیٹل مواد کا ڈاؤن لوڈ مرکز