صحیح مسلم شریف

صحیح مسلم شریف



صحیح مسلم شریف عربی: صحیح مسلم


صحیح مسلم اہل سنت و جماعت کے مسلمانوں میں حدیث نبوی کی ایک نہایت اہم کتاب ہے اور وہ اس کو قرآن مجید کے بعد ، پھر صحیح البخاری کے بعد حدیث کی دوسری مستند صحیح کتاب مانی جاتی ہے۔ اور صحیح مسلم مدازس اور مساجد میں پژھائی جانے والی کتابوں میں سے ایک ہے ،
صحیح مسلم کتب الجوامع شمار ہوتی ہے، یعنی اس میں حدیث کے تمام ابواب عقائد، احکام، آداب، تفسیر، تاریخ، مناقب، رقاق وغیرہ پر مشتمل ہے۔

صحیح مسلم 

سنی مسلمانوں کی ایک انتہائی اہم کتاب ہے ،اسے ابو الحسین مسلم بن الحجاج القشیری النيساپوري نے جمع اور درجہ بند کیا۔  ( مصنف) یہ صحیح البخاری کے بعد دوسرا سب سے مستند حدیث کا مجموعہ سمجھا جاتا ہے۔ اسے مسلم ابن الحجاج نے جمع کیا تھا ، جسے امام مسلم بھی کہا جاتا ہے۔ اس کو سنی مسلمانوں  کے ساتھ ساتھ زیدی شیعہ مسلمانوں نے بھی زیادہ سراہا ہے
صحیح مسلم ، صحیح البخاری کے ساتھ مل کر صحیحین کہا جاتا ہے۔

صحیح مسلم

 کتاب کو ابو الحسین مسلم بن حجاج قشیری نیشاپوری نے جمع کیا ہے، اس کتاب میں ان صحیح احادیث کو جمع کیا ہے جس کی صحت پر علما و محدثین کا اتفاق ہے، چنانچہ صرف مرفوع روایات کو نقل کیا ہے، معلق، موقوف اور اقوال علما اور فقہی آرا وغیرہ کو شامل نہیں کیا ہے، اس کتاب کو تقریباً پندرہ سال میں مرتب کیا اور اس میں تین ہزار سے زائد احادیث کو بغیر تکرار کے جمع کیا ہے اور یہ احادیث ان کی حفظ کردہ تین لاکھ احادیث سے چنندہ ہیں۔

صحیح مسلم شریف

صحیح مسلم

صحیح مسلم

( المسند الصحيح المختصر من السنن بنقل العدل عن العدل إلى رسول هللا صلى هللا عليه وسلم )
عربی اردو پی ڈی ایف میں مسلم بن الحجاج بن مسلم القشيرى النيسابوري، أبو الحسين حافظ،  رحمہ اللہ کی کتاب "صحیح مسلم شریف "اردو ترجمہ مولانا علامہ وحید الزماں  رحمہ اللہ   مکتبہ اسلامیہ (لاہور)  ڈاؤن لوڈ کریں یا پڑھیں 

اسلامی ڈیجیٹل مواد کا ڈاؤن لوڈ مرکز


ایک تبصرہ شائع کریں

‏کھیل