شمائل ترمذی

شمائل ترمذی



شمائل ترمذی

عظیم محدث امام ترمذی کی مشہور کتاب۔ "شمائل ترمذی" جس میں امام ترمذی رحمہ اللہ نے نہایت محنت وکاوش وعرق ریزی سے سیّد کائنات ،سيد ولد آدم، جناب محمد رسول صلى الله عليه وسلم كے عسرویسر، شب وروز اور سفر وحضرسے متعلقہ معلومات کو احادیث کی روشنى میں جمع کر دیا ہے- کتاب پڑھنے والا کبھی مسکراتا اورہنستا ہے تو کبھی روتا اورسسکیاں بھرتا ہے- سیّد کائنات صلى اللہ علیہ وسلم کے رخ زیبا کا بیان پڑھتا ہے تو دل کی کلى کھل جاتی ہے اور جب گزر اوقات پر نظر جاتى ہے تو بے اختیار آنسوؤں کی لڑیاں گرنا شروع ہوجاتی ہیں

شمائل ترمذی کا درجہ صحیحین کے بعد ہے؛ مگربعض خصوصیات صحاح کی تمام کتابوں سے بڑھ کر ہیں، چنانچہ اسماعیل ہروی لکھتے ہیں کہ: ”ترمذی“، بخاری اور مسلم سے زیادہ فائدہ بخش ہے، ان دونوں کتابوں سے صرف صاحب کمال اور صاحب نظر فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور ترمذی میں احادیث کی ضروری شرح بھی کردی ہے۔ اس لیے محدثین اور فقہا وغیرہ ہر طبقہ کے لوگ مستفید ہوسکتے ہیں۔ صاحب ”مواہب لدنیہ“ جو شمائل ترمذی کے محشی ہیں لکھتے ہیں کہ امام ترمذی کی ”جامع“ تمام حدیثی اور فقہی فوائد اور سلف وخلف کے مذاہب کی جامع ہے، مجتہد کے لیے کافی ہے اور مقلد کو دوسری کتابوں سے بے نیاز کرنے والی ہے اورجس گھر میں یہ جامع ہوتو گویا اس گھر میں نبی بات کر رہا ہے، ”قَالَ المصنِّفُ مَنْ کانَ فِي بَیتہ ہَذا الکتابُ یَعنِي جامِعَہ فَکأَنَّما فِي بیتہ نبیٌ یَتَکَلُّمُ

عربی اردو پی ڈی ایف میں امام ترمذی،  رحمہ اللہ کی کتاب "شمائل ترمذی "اردو ترجمہ
  ڈاؤن لوڈ کریں یا پڑھیں

اسلامی ڈیجیٹل مواد کا ڈاؤن لوڈ مرکز

ایک تبصرہ شائع کریں

‏کھیل