مشکوۃ المصابیح

مشکوۃ المصابیح




مشکوۃ المصابیح

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی رحمة اللہ علیہ نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی رحمة اللہ علیہ نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ
مِشکاۃُ المصابیح پانچ ہزار نو سو پنتالیس (5945) احادیث پر مشتمل یہ مجموعہ احادیث، احادیث ہی کے ایک مجموعہ مصابیح السنۃ کا تتمہ و تکملہ ہے جو مصابیح السنۃ کی چار ہزار چار سو چونتیس (4434) احادیث سمیت ایک ہزار پانچ سو گیارہ (1511) مزید احادیث کا اضافہ ہے۔

اس کے مؤلف کا نام محمد بن عبد اللہ ہے جن کا لقب ولی الدین اور کنیت ابو عبد اللہ ہے۔ تبریز میں پیدا ہوئے اور خطیب تبریزی کے نام سے مشہور ہوئے۔ وقت کے جید علما سے تعلیم پائی اور آٹھویں صدی ہجری کے جلیل القدر علماء کی صف میں شامل ہوئے۔ آپ کی سوانح حیات آج تک پردۂ اخفا میں ہے۔ سنہ ولادت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ وفات کے بارے میں اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے 740ھ کے بعد کسی سال میں وفات پائی۔ ان کے علم و معرفت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے استاد سلطان المفسرین، امام المحققین امام حسین بن عبد اللہ الطیبی نے آپ کو قطب الصلحاء، بقیۃ الاولیاء اور شرف الزہاد سے مخاطب کیا۔

عربی اردو پی ڈی ایف میں خطیب تبریزی، رحمة اللہ علیہ کی کتاب "مشکوۃ المصابیح "اردو
  ڈاؤن لوڈ کریں یا پڑھیں




ایک تبصرہ شائع کریں

‏کھیل